July 29, 2024 9:55 AM

printer

منوبھاکر نشانے بازی میں اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔

پیرس اولمپکس کے دوسرے دن، کل بھارت کے نشانے باز منوبھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئرپسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر، بھارت کیلئے تمغوں کی فہرست کا آغاز کیا۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی، منو، نشانے بازی میں اولمپک تمغہ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت کی نشانے بازوں رمپتا جندل اور ارجن Babuta نے بالترتیب خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل اور مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پیرس اولمپکس میں 28 جولائی 2024 کا دن، منو بھاکر کے دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اِس نشانے باز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، کل 33ویں اولمپیاڈ میں کانسے کا تمغہ جیت کر ریکارڈ بُکس میں اپنے اندراج کو یقینی بنایا اور اس طرح وہ اولمپک کھیلوں میں نشانے بازی میں کوئی تمغہ حاصل کرنے والی بھارت کی اوّلین خاتون بن گئیں۔

دوسری جانب، بیڈمنٹن میں، آج ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے ڈبلز کے چمپئن رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی اور اشونی بوپنا اور Tanisha-Crasto کی جوڑی، خواتین کے ڈبلز میں اپنے اپنے میچ کھیلے گی۔ جبکہ لکشیہ سین، بیلجیم کے Julien-Carraggi کا سامنا کریں گے۔

ہاکی میں، بھارت کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا، جبکہ تیر اندازی میں، مردوں کی ٹیم کے زمرے میں بھارت، کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

آج شام، منیکا بترا کا سامنا فرانس کی بھارت نژاد کھلاڑی Pritika – Pavade سے ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں