ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 12, 2024 10:33 AM

printer

ممتاز تیزگیندباز جسپریت بمراہ کو، بھارت کی، نیو زیلینڈ کے ساتھ، تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کیلئے نائب کپتان مقررکیاگیاہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ،BCCI  نے نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلی جانے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ سیریز بدھ کے روز سے بنگلورو میں شروع ہوگی۔ BCCIکی جانب سے کل جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روہت شرما ٹیم کے کپتان جبکہ جسپریت بُمراہ نائب کپتان ہوں گے۔ گذشتہ سال ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ عالمی کپ میں زخمی ہوئے محمد شامی کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ وہیں بنگلہ دیش کے خلاف کھیل چکے بلے بازوں، وراٹ کوہلی، کے ایک راہل اور سرفراز خان کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی اِسپن گیند بازوں روی چندرااشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں