ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 16, 2024 9:34 AM

printer

ممبئی کے محکمہئ موسمیات نے اگلے پانچ روز کے دوران کونکن اور مدھیہ مہاراشٹر کے کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی

ممبئی کے محکمہئ موسمیات نے اگلے پانچ روز کے دوران کونکن اور مدھیہ مہاراشٹر کے کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ رائے گڑھ کے Vinhere اور رتناگیری کے Divan Khawati اسٹیشنوں کے درمیان ایک سُرنگ کے باہر مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ ملبے کو ہٹانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر میں رائے گڑھ ضلعے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جبکہ پال گھر، رتناگیری، تھانے، ممبئی،  سِندھو دُرگ، پونے، ستارا، کولہاپور، پربھنی، ہنگولی، امراوتی اور وردھا ضلعوں کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس نے کُرلا، گھاٹ کوپر، Vasai، تھانے، Mahad، Khed، Chiplun، کولہاپور، سندھو دُرگ، سانگلی میں ایک ایک ٹیم تعینات کی ہے اور اندھیری میں تین تین، ناگپور میں ایک ٹیم میں تعینات کی گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں