ممبئی کے ساحل پر کل ایک کشتی کے حادثہ میں تین دفاعی اہلکار سمیت کم سے کم 13 افراد نے اپنی جان گنواں دی۔ حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے دو۔دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ x
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:
V/C Prarthana
بھارتی بحریہ کے مطابق بحریہ کا ایک جہاز انجن کی آزمائش سے گزر رہا تھا، جو شام چار بجے کے قریب ممبئی کے Karanja کے نزدیک مسافروں کی Ferry سے ٹکرا گیا۔ فیری مسافروں کو گیٹ وے آف انڈیا سے Elephanta لے جا رہی تھی۔ حادثہ میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی، جس میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار شامل ہیں۔ تلاش اور بچاؤ کی کارروائی فوری طور پر بحریہ نے کوسٹ گارڈ اور مرین پولیس کے ساتھ شروع کی۔ چار بحری ہیلی کاپٹر، 11 بحری کرافٹ، ایک کوسٹ گارڈ کا جہاز اور مرین پولیس کے تین جہاز اس کاررائی میں شامل تھے۔ 103 لوگوں کو اس حادثہ میں بچایا گیا، جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دِویندر فڑنویس نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔