October 13, 2024 9:44 PM

printer

ممبئی کی ایک عدالت نے باباصدیقی قتل کیس میں دو ملزموں کو21 اکتوبر تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے

بابا صدیقی قتل کیس میں ایک تازہ ترین پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ اتوار کو چھٹی کے دن کام کرنے والی ایک عدالت نے، گولی چلانے والے دو افراد کو، 21 اکتوبر تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔
65 سالہ سیاستداں کو تین حملہ آوروں نے باندرہ ایسٹ میں اُن کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ مشتبہ افراد، ہریانہ کے گُرمیل سنگھ اور اترپردیش کے دھرم راج کشیپ کو، پولیس نے اِس کیس میں گرفتار کیا تھا۔اِس سے پہلے آج ممبئی پولیس نے اِن ملزموں کو، ممبئی کے Esplanade کورٹ میں پیش کیا تھا۔ اِس عدالت نے دوسرے ملزم کو اُس کی، ہڈیوں کی جانچ کئے جانے کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔یہ ہڈیوں کی جانچ ایک طبی طریقہئ کار ہے جس کے تحت کسی شخص کی صحیح عمر معلوم کرنے کیلئے اُس شخص کی ہڈیوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں