ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 5, 2024 10:00 AM

printer

ممبئی پولیس کے کمشنر   Vivek Phansalkar کو، مہاراشٹر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دیا گیا ہے

ریاستی سرکار کی جانب سے ممبئی پولیس کے کمشنر   Vivek Phansalkar کو، مہاراشٹر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ موجودہ ڈی جی پی رشمی شکلا کا تبادلہ کیے جانے کے الیکشن کمیشن کے احکامات کے بعد یہ قدم اٹھایاگیاہے۔ 20 نومبر کے اسمبلی چناؤ سے قبل، الیکشن کمیشن نے ریاستی سرکار کو محترمہ شکلا کا تبادلہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ وہ مہاراشٹر کی پہلی خاتون ڈی جی پی ہیں۔ اُن کا سیاسی پارٹیوں کی طرف سے شکایات ملنے کے بعد فوری طور پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ کمیشن نے مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ شُکلا کو ریاست میں اگلا سب سے سینئر آئی پی ایس افسر کا چارج سپرد کردیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں