ممبئی پولیس نے ایک شو کے دوران مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز رائے زنی کرنے کی بناء پر اسٹینڈ اَپ Comedian کُنال کامرا کے خلاف FIR درج کی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ پولیس نے ممبئی کے Khar علاقے میں Habitat اسٹوڈیو اور اُس ہوٹل میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کرنے کی بناء پر شیو سینا کے تقریباً 40 کارکنوں کے خلاف بھی کیس درج کیا ہے، جہاں کُنال کامرا کا شو ہورہا تھا۔ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کُنال کامرا سے اپنی متنازعہ رائے زنی پر معافی مانگنے کیلئے کہا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Site Admin | March 24, 2025 2:56 PM
ممبئی پولیس نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز رائے زنی پر کُنال کامرا کے خلاف FIR درج کی
