July 8, 2024 2:20 PM

printer

ممبئی میں شدید بارش ہونے سے روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے 24 گھنٹے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے

ممبئی میں آج صبح سویرے مختلف مقامات پر 6 گھنٹے میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ کچھ نچلے علاقوں میں تیز بارش ہونے سے پانی بھر گیا اور مضافاتی ٹرین خدمات میں رکاوٹ پڑ گئی۔ ریل پٹریوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے وسطی اور Harbour Lines پر ریل گاڑیوں کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی ہے۔ شہر میں کئی علاقوں میں پانی بھرجانے کے سبب BEST کی کئی بسوں کا راستہ بدل دیا گیا ہے۔
اِدھر قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی قومی فورس NDRF کی ٹیموں کو پال گھر، رائے گڑھ، رتنا گِری، کولہاپور، سانگلی، سَتارہ اور سِندھو دُرگ میں تعینات کیا گیا ہے۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے ممبئی، ممبئی کے مضافاتی حصوں، پال گھر، تھانے رائے گڑھ اور رتنا گیری اضلاع میں شدید بارش اور گرج چمک کے لئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے وسطی مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کے لئے بھی یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ممبئی کے مختلف حصوں میں مسلسل شدید بارش کے تحت معمولات زندگی متاثر ہے اور شہر میں ٹریفک پر بھی اس کا اثر ہوا ہے۔ لوکل ٹرین 10 سے 15 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔
اترپردیش کے کئی حصوں میں شدید بارش اور مختلف باندھوں سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے سبب نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداران کو سیلاب متاثرین کو 24 گھنٹے کے اندر معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں