بھارتی محکمہئ موسمیات نے اگلے دو دن کے دوران مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔
اِدھر ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں کَل تیز بارش ہوئی۔
ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں تیز بارش ہونے سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ شہر کے کئی نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا۔ وہاں آنے والی کم از کم 14 پروازوں کو دیگر مقامات پر بھیج دیا گیا۔ بارش کی وجہ سے کئی ریل گاڑیوں کو بیچ میں ہی روکنا پڑا۔ لگاتار بارش ہونے سے تھانے میں ممبرا بائی پاس پر چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
اُدھر BMC نے آج سبھی اسکول اور کالجوں میں چھٹی کااعلان کیا ہے۔