ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 26, 2024 4:01 PM

printer

ممبئی میں ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ممبئی میں ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ البتہ اس کے بعد گورنر سی پی رادھا کرشنن نے ایکناتھ شندے کو کارگزار وزیرِ اعلیٰ مقرر کیا۔ جناب ایکناتھ شندے نے اپنے نائب وزراء اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کے ہمراہ آج راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔ موجودہ اسمبلی کی مدتِ کار بھی آج ختم ہورہی ہے۔ BJP، شندے کی قیادت والی شیو سینا اور اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی پر مشتمل مہایوتی اتحاد نے مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں میں سے 230 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ BJP ریکارڈ 132 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کو 57 سیٹیں، جبکہ اجیت پوار کی قیادت والی NCP کو 41 سیٹیں ملی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں