ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 26, 2024 4:08 PM

printer

ممبئی میں، مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے اور نائب وزراء اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کے ساتھ مل کر آج ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی سولہویں برسی پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ممبئی میں، مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے اور نائب وزراء اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کے ساتھ مل کر آج ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی 16ویں برسی پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے ممبئی پولیس کمشنریٹ کے احاطے میں پولیس کے شہید میموریل پر پولیس کے افسران اور جوانوں کی شہادت کے اعزاز میں  گل دائرے پیش کئے جنھوں نے 2008 میں ممبئی دہشتگردانہ حملے کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنی قربانیاں پیش کی تھیں۔

 پولیس کی ایک پلٹن نے سلامی شستر پیش کیا اور Bigular Last Post کی دھن بجائی اور وہاں پر موجود سبھی افسروں اور شہداء کے گھر والوں نے پولیس کے شہیدوں کو سلامی پیش کی۔

بعد میں گورنر، وزیراعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ نے تقریب میں موجود شہیدوں کے گھر والوں سے ملاقات کی۔ 26 نومبر 2008 کو ممبئی پر خطرناک دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا۔ چار دن میں لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے شہر کے مختلف مقامات پر حملے کئے، جس میں 166 افراد مارے گئے اور تین سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں