ممبئی انتظامیہ نے نئے سال کی تقریبات کے لیے متعدد مختلف انتظامات کیے ہیں۔ میرین ڈرائیو، جوہو بیج اور گیٹ وے آف انڈیا مختلف مقامات پر لوگوں کی بھاری بھیڑ دیکھی گئی ہے۔
ایک رپورٹ
V/C Prarthana
میرین ڈرائیو، گیٹ وے آف انڈیا، گیر گاؤں چوپاٹی، باندرا بینڈ اسٹینڈ، جوہو اور ورسووا بیج سمیت ممبئی میں شہر کے سمندری علاقوں میں لوگوں کی بھاری بھیڑ دیکھی گئی جو نئے سال کی تقریبات کو منانے کے لیے اکھٹا ہوئے تھے۔ انتظامیہ نے شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پورا بندوبست کیا ہے۔ شہر میں 14 ہزار سے زیادہ پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
سال کی پہلی تاریخ کو سدھی وِنایک مندر اور پربھا دیوی مندر سمیت مختلف مندروں میں خصوصی آرتیاں کی جا رہی ہیں اور گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ جلسے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔