August 19, 2024 9:53 PM

printer

ملیشیا کے وزیر اعظم انور بن ابراہیم، آج سے بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے

ملیشیا کے وزیر اعظم Dato Seri انور بن ابراہیم،  آج سے بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔ ملیشیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے انور ابراہیم کا یہ بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملیشیا کے وزیر اعظم کَل وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اپنے دورے میں وہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔

بھارت اور ملیشیاء کے مضبوط تاریخی اور سماجی و ثقافتی تعلقات ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو وزیراعظم مودی کے دورے کے دوران2015  میں کلیدی شراکت داری کی سطح تک بلندی حاصل ہوئی تھی۔ ملیشیاء کے وزیراعظم انور ابراہیم کے دورے سے بھارت ملیشیاء باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں