August 20, 2024 9:47 PM

printer

ملیشیا کے وزیراعظم Dato Seri Anwar Bin Ibrahim نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی

ملیشیا کے وزیراعظم Dato Seri Anwar Bin Ibrahim نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ ملیشیا کے وزیر اعظم کے طور پر بھارت کے پہلے دورے کیلئے جناب ابراہیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جمہوریت، کثیرجہتی ثقافت، تکثیریت اور باہمی احترام کی ایک جیسی شاندار اقدار، بھارت اور ملیشیا کے تعلقات کیلئے رہنمائی کا منبع رہی ہیں۔
صدر جمہوریہ نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں فریقوں نے اپنی شراکت داری کو اہم جامع شراکت داری بناکر بھارت-ملیشیا تعلقات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملک تعاون کے مختلف شعبوں میں اِس کے نفاذ کیلئے ایک فعال لائحہ عمل کیلئے کام کر رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ مرمو نے مزید کہا کہ بھارت، ”عالمِ جنوب“ میں، ملیشیا کو ایک مضبوط شراکت دار سمجھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملیشیا، آسیان میں بھارت کیلئے ایک کلیدی شراکت دار بھی ہے نیز مشرق نواز پالیسی اور بھارت-بحرالکاہل وژن میں ایک اہم ملک ہے۔ 2025 میں ملیشیا کے ذریعے آسیان کی صدارت حاصل کرنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اعادہ کیا کہ بھارت، ملیشیا کے ساتھ کام کرنا جاری رکھے گا اور ایک پرامن نیز خوشحال بھارت-بحرالکاہل خطے کے مشترکہ مقاصد کی حصولیابی میں ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں