ملیالم زبان کے مشہور ادیب اور فلمساز M.T Vasudevan Nair کا کل رات کوزی کوڈ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 91 سال کے تھے۔ اُنہیں M.T کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کچھ عرصے سے وہ بیمار تھے اور اس مہینے کی 15 تاریخ سے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
کیرالہ کی ریاستی حکومت نے اُن کے اعزاز میں آج اور کل سوگ اعلان کیا ہے۔ ریاست میں، آج منعقد ہونے والے تمام سرکاری پروگراموں کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Raj Mohan
وسیع النظر اور صاحبِ کمال ادیب M.T Vasudevan Nair نے ملیالم ادب اور سنیما پر گہرے نقوش چھوڑے۔ اُن کے ادبی کارنامے ناول اور افسانے تک ہی محدود نہیں ہیں۔ انہوں نے فلموں کی کہانیاں بھی لکھیں اور فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔ M.T کے کاموں نے انسانی جذبات اور سماجی مسائل کی پیچیدگیوں، محبت، دھوکہ دہی، بیگانگی اور جدوجہد کے موضوعات کو چھوتے ہوئے کیرالہ کے ثقافتی منظرنامے کو پیش کیا۔ اُن کی تحریریں علاقائی اور زبانی رُکاوٹوں کی حدوں کو پار کرتے ہوئے قارئین اور فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی۔ وہ ملک کی سب سے زیادہ با اثر ادبی شخصیتوں میں سے ایک تھے۔