ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 11, 2024 9:43 AM | Durga Puja

printer

ملک کے مختلف حصوں میں درگا پوجا تقریبات اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

ملک بھر کے مختلف حصوں میں درگا پوجا کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج درگاہ اشٹمی ہے جونوراتری کا آٹھواں دن ہوتا ہے اور اس دن ماں درگا کے نو روپ کی پوجا کی جاتی ہے۔ درگا اشٹمی کے موقع پر ماں مہاگوری کی پوجا کی جاتی ہے اور اس دن کو نوراتری کے سب سے پوتر دن کے طور پر مانا جاتاہے۔

بہار میں بھی درگا پوجا مذہبی عقیدت اورجوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔مختلف پوجا کمیٹیوں کی جانب سے خوبصورت پنڈال لگائے گئے ہیں۔ پٹنہ، مظفرپور، گیا، بھاگلپور، پورنیا اور دیگر شہروں میں بڑی تعداد میں عقیدت مند دیوی درگا کی پوجا اور درشن کیلئے پوجا پنڈالوں میں آرہے ہیں۔

پوری ریاست میں جو پوجا پنڈال بنائے گئے ہیں اُن میں بڑی مشہور عمارتوں سے لے کر پوتر مندروں سمیت مختلف موضوعات کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ اِن پوجا پنڈالوں میں پُرکشش انداز سے روشنی کی گئی ہے اور کیدارناتھ دھام، تروپتی بالا جی، سوامی نارائن مندر اور برج خلیفہ کی مقبولِ عام تھیم کو چنا   گیا ہے۔ اِس سال پوجا کمیٹیاں صفائی ستھرائی کے پیغام کی تشہیر پر زور دے رہی ہیں۔ پٹنہ میونسپل کارپوریشن نے مختلف پوجا پنڈالوں میں لوگوں میں کوڑا کرکٹ اور کچرے کو الگ الگ رکھنے کے طریقے کو فروغ دینے کی خاطر کچھ رضاکاروں اور اپنے اہلکاروں کو متعین کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں