ملک کے مختلف حصوں سے موسیقی کے الگ الگ ساز استعمال کرتے ہوئے، 300 کلچرل فنکاروں نے ”سارے جہاں سے اچھا“ کی دُھن بجائی۔ ”ایم آئی 17 فور“ ہیلی کاپٹروں نے Dhwaj کی شکل میں پھولوں کی پتیاں برسائیں۔
کرتویہ پَتھ پر T-90 ٹینک بھیشم، ناگ میزائل نظام، برہموس، Pinaka ملٹی لانچر راکٹ نظام، اَگنی بان ملٹی بیرل راکٹ لانچر، آکاش اسلحہ نظام، مربوط جنگی نگرانی نظام، سبھی طرح کے راستوں پر کام آنے والی گاڑی Chetak اور ہلکی خصوصی گاڑی بجرنگ کی نمائش کی گئی۔
انڈونیشیا کے 190 اہلکاروں پر مشتمل بینڈ کے دستے اور 160 اہلکاروں کے مارچنگ دستے نے پریڈ میں حصہ لیا۔
مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی سرکار کی وزارتوں اور محکموں کی 31 جھانکیاں پریڈ میں شامل تھیں، جس میں سورنِم بھارت، وراثت اور وِکاس کے موضوع کی عکاسی کی گئی۔
پہلی بار کَرتویہ پَتھ پر فوج کی تینوں شاخوں کی جھانکی کے ذریعے یکجہتی اور اتحاد کے جذبے کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہریانہ کی جھانکی میں بھگوَد گیتا اور اترپردیش کی جھانکی میں 2025 کے مہاکنبھ کی عکاسی کی گئی۔
47 ہوائی جہازوں کے فلائی پاسٹ کے ساتھ اِس تقریب کا اختتام ہوا۔
اِس میں رافیل، Su-30، Jaguar، C-130، Dornier-228 اور An-32 ہوائی جہازوں نیز اَپاچے اور ایم آئی 17 ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔
پریڈ دیکھنے کیلئے سرکار کے خصوصی مہمانوں کے طور پر زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو ملک اور معاشرے کی تعمیر میں، اُن کے رول کو تسلیم کرتے ہوئے مدعو کیا گیا تھا۔ 34 زمروں میں، 10 ہزار افراد خصوصی مہمان کی حیثیت سے پریڈ دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھے۔ اِن میں مختلف گاؤوں کے سرپنچ، دستکاری اور ہتھ کرگھا شعبے کے کاریگر، SHG ارکان، آشا اور آنگن واڑی کارکن نیز سڑکوں کی تعمیر سے وابستہ کارکن شامل تھے۔ x