ملک کے شیئر بازاروں میں آج دن کے کاروبار میں ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج کا سنسیکس 988 پوائنٹ یعنی ایک اعشاریہ ایک پانچ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 84 ہزار 584 پوائنٹ پر آگیا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 294 پوائنٹ یعنی ایک اعشاریہ ایک دو فیصد کم ہوکر 25 ہزار 885 پوائنٹ پر آگیا۔ ایشیائی شیئر بازاروں میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ جاپان کا Nikkei اشاریہ پانچ فیصد سے زیادہ نیچے آگیا۔ جنوبی کوریا کے Kospi میں بھی ایک اعشاریہ چھ 8 فیصد کی گراوٹ آئی۔ دوسری طرف چین کے شنگھائی مربوط اشاریہ میں 8 فیصد سے زیادہ کا اچھال آیا ہے۔
Site Admin | September 30, 2024 3:04 PM