ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں واقع تریپورہ میں ترقی کے نقطہئ نظر سے زبردست صلاحیت موجود ہے۔

ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں واقع تریپورہ میں ترقی کے نقطہئ نظر سے زبردست صلاحیت موجود ہے۔ ایک فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے مرکزی بجٹ 2025 کے تعلق سے تریپورہ کو متعدد اقدامات کی امید ہے، تاکہ ریاست کی ترقی کے انجن کو رفتار فراہم کی جا سکے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Kunal Shinde

مرکزی حکومت نے حالیہ برسوں میں، دیہی عوام بالخصوص ریاستِ تریپورہ میں خواتین اور بچوں کی اقتصادی اور معاشی ترقی کے لیے متعدد مواقع فراہم کیے ہیں۔ سرکار، ’پردھان منتری سمّان سمردھی‘ یوجنا جیسی اسکیموں کے ذریعے کسانوں کو مسلسل مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ’لکھپتی دی دی‘ اور فصلوں والی کھیتوں میں آسانی سے کھاد ڈالنے کے لیے ’ڈرون دی دی‘ جیسی اسکیموں سے کسانوں کو کافی منافع ہو رہا ہے۔ داخلی سڑک رابطے اور بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر میں اہم تبدیلی لانے والی ’پی ایم DevINE‘ کے لیے مزید توجہ اور بہتری کی ضرورت ہے۔ ماہرین اقتصادیات اور سوِل سوسائٹی کا خیال ہے کہ ریاست کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے تریپورہ میں سیاحت سے وابستہ معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ لہٰذا اس شعبے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 شمال مشرق کی تمام ریاستوں کے ساتھ تریپورہ ایک تعلیمی مرکز بن سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں