ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 12, 2024 9:38 AM

printer

ملک کے شمالی علاقوں اور کُچھ مشرقی علاقوں میں شدید گرمی سے متعلق اورنج الرٹ جاری

بھارت کے محکمۂ موسمیات IMD نے ہماچل پردیش، جموں ڈویژن، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور دلّی سمیت شمالی بھارت کے بیشتر حصوں میں اگلے چار روز کے دوران شدید سے بہت شدید گرمی سے متعلق اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور اترپردیش کے گنگا کے طاس کے کچھ علاقوں میں بھی اگلے تین سے چار روز کے دوران شدید گرمی کا امکان ہے۔

مانسون کے بارے میں IMD نے کہاہے کہ تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے کُچھ اور حصوں میں، اگلے ایک روز میں جنوب مغربی مانسون کے مزید پیش قدمی کرنے کے آثار ہیں۔ شمال مشرقی بھارت اور مغربی بنگال میں بھی اگلے ایک ہفتے کے دوران گرج چمک اور بجلی کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔

بہار، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ میں بھی اگلے پانچ روز اور اِس کے بعد بھی اسی طرح کے حالات کا امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے بتایاہے کہ مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ اور جنوبی بھارت کے کچھ حصوں میں اگلے پانچ روز میں گرج چمک، بجلی اور زوردار ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں