ملک کے شمالی خطے میں گھنا کہرہ چھائے رہنے کے سبب کم نظر آنے کی وجہ سے مختلف ٹرینوں کی آمدروفت متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی ریلویز کے مطابق دلی آنے والی تقریباً 10 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ان میں: Duronto ایکسپریس، Farakka ایکسپریس، کیفیات ایکسپریس اور سمپرک کرانتی ایکسپریس شامل ہیں۔
مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسٹیشن پر پہنچنے سے قبل ٹرینوں کے تازہ اسٹیٹس کا پتہ لگائیں۔
بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مختلف اسٹیشنوں پر بالکل بھی نظر نہ آنے کی خبریں ملی ہیں۔ ان میں اترپردیش میں گورکھپور، بہار میں پُورنیہ اور اوڈیشہ میں چاند بالی اور پارا دیپ شامل ہیں۔