ملک کے شمالی خطے میں گھنا کُہرا چھائے رہنے کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی ریلویز کے مطابق دلّی آنے والی 22 ریل گاڑیوں کے پہنچنے کے وقت میں دو گھنٹے تک کی دیر ہوئی۔ مسافروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اسٹیشن آنے سے پہلے ریل گاڑی کے تازہ وقت کی جانکاری حاصل کرلیں۔×
Site Admin | January 1, 2025 3:09 PM