ملک کے شمالی خطّے کو گھنے کہرے نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور کم دکھائی دینے کے سبب بہت سی ٹرینوں کیا نقل و حمل متاثر ہوا ہے۔ بھارتی ریلویز کے مطابق کم و بیش دلّی آنے والی 14 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اِن میں کیفیات ایکسپریس، سمپک کرانتی ایکسپریس، گونڈ وانا ایکسپریس، تلنگانہ ایکسپریس، شیو گنگا ایکسپریس اور پدماوت ایکسپریس شامل ہیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹرینوں سے سفر کرنے سے پہلے ٹرینوں کی تازہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔×
Site Admin | December 20, 2024 9:41 AM | TRAINS DELAYED