ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 18, 2024 9:25 AM | IMD weather

printer

ملک کے شمالی حصے میں شدید گرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے نے قومی راجدھانی میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

ملک کا پورا شمالی حصہ شدید گرمی کی گرفت میں ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے IMD نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے اس خطے میں شدید سے بہت شدید گرمی رہے گی۔

بھارتی موسمیات محکمے نے دلی اور اترپردیش سمیت شمالی بھارت کے کچھ حصوں میں شدید گرمی کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ آج اترپردیش، دلی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، بہار، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ کے حصوں میں شدید سے بہت شدید گرمی کی صورتحال کا قوی امکان ہے۔ تاہم شمال مغربی بھارت کی جانب، مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیر اثر کَل سے اِس صورتحال میں رفتہ رفتہ کمی آنے کا امکان ہے۔ آج دلی، اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مشرقی مدھیہ پردیش میں رات کے وقت میں بھی شدید سے بہت شدید گرمی کی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔

IMD نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر، شمالی مدھیہ پردیش، ساحلی آندھراپردیش، راجستھان، وِدھرب اور گنگا کے ترائی والے مغربی بنگال میں آئندہ دو دنوں کے دوران کہیں کہیں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

موسمیات کے محکمے نے ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، آسام اور میگھالیہ میں آئندہ تین دنوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کا بھی امکان ہے۔

جنوب مغربی مانسون سے متعلق IMD نے کہا ہے کہ آئندہ چار دنوں کے دوران اِس کے مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، ساحلی آندھراپردیش، شمال مغربی خلیج بنگال کے کچھ اور علاقوں، مغربی بنگال کے گنگا کے ترائی والے کچھ علاقوں، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال کے بقیہ حصوں اور بہار کے کچھ حصوں کی جانب مزید آگے بڑھنے کیلئے موسم سازگار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں