ملک کے زیادہ تر حصوں سے مانسون ختم ہو رہا ہے اور بارش کا سلسلہ تقریباً ختم ہوگیا ہے۔ البتہ میگھالیہ اور شمال مشرقی بھارت میں حالیہ شدید بارش کی وجہ سے Garo Hills میں سیلاب آگیا ہے اور مٹی کے تودے گرنے اور چٹانے کھسکنے کے سبب 10 افراط کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔
سڑک اور مواصلاتی نیٹ ورک بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ مغربی Garo Hills میں Dalu علاقہ اور جنوبی Garo Hills میں Gasua Para علاقہ شدید بارش کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جنوبی Garo Hills میں Haria Sia Songma گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے کے سبب ایک ہی کنبے کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیلاب آجانے کی وجہ سے معمول کی زندگی میں رخنہ پڑا ہے اور سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعلیٰ Conrad Sangma نے سیلاب سے متعلق امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ NDRF اور آفات سے نمٹنے والی ریاستی ٹیمیں، بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آج تھوڑی راحت ملی ہے کیونکہ بارش رک گئی ہے۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے تین دن کے دوران گجرات، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے باقی حصوں سے جنوب مغربی مانسون ختم ہونے کے کیلئے حالات سازگار ہیں۔ IMD نے اگلے تین دن کے دوران کیرالہ، ماہی، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور کرناٹک میں شدید اور بہت شدید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ کرناٹک، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے دو روز تک شدید بارش کا امکان ہے۔IMD نے انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، آندھرا پردیش، Yanam اور تلنگانہ میں بھی اِس ہفتے ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
Site Admin | October 6, 2024 9:43 PM