ملک کی ’کھیت سے کھانے کی ٹیبل تک‘ تجارتی نمائش ’اِنڈس فُوڈ 2025‘ آج گریٹر نوئیڈا میں، انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ میں شروع ہوگی۔ خوراک کی ڈبّہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر چراغ پاسوان، اِس تین روزہ نمائش کا افتتاح کریں گے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Indusfood
’اِنڈس فوڈ 2025‘ ایشیا کی خوراک اور مشروبات کی سب سے بڑی سالانہ تجارتی نمائش ہے۔ اِس میں 30 سے زیادہ ملکوں کے 2 ہزار 300 سے زیادہ نمائش کار یکجا ہوں گے۔ امید ہے کہ اِس میں 7 ہزار 500 بین الاقوامی بائرز اور 15 ہزار بھارتی بائرز اور تجارتی افراد شرکت کریں گے۔ اِس نمائش میں مزید دو تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں اِنڈس فوڈ مینوفیکچرنگ شامل ہے، جس میں خوراک کی ڈبّہ بندی، پیکیجنگ اور میزبانی کی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز رہے گی اور اِنڈس فوڈ ایگری ٹیک شامل ہے، جو زراعت، ماہی پروَری، ڈیری اور پولٹری سے متعلق ٹیکنالوجی کے لیے مخصوص ہے۔ یہ دونوں تقریبات نئی دلّی کے یَشو بھومی-دوارکا میں 9 سے 11 جنوری تک منعقد کی جائیں گی۔
اِس نمائش میں 35 بین الاقوامی شیف، 100 بھارتی مندوبین اور دلّی NCR کے پیشہ ور افراد حصہ لیں گے۔