ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 23, 2025 10:49 AM | Public Parade

printer

ملک کی مختلف ریاستوں، مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کی کُل 26 جھانکیاں، ملک کی 76ویں   یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران، ملک کی گوناگونیت اور سب کی شمولیت والی ثقافت کو پیش کریں گی۔

ملک کی مختلف ریاستوں، مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کی کُل 26 جھانکیاں، ملک کی 76ویں   یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران، ملک کی گوناگونیت اور سب کی شمولیت والی ثقافت کو پیش کریں گی۔

یہ جھانکیاں ”سورنمِ بھارت“، وراثت اور وکاس کے موضوع پر مبنی ہیں۔ اس پریڈ میں دس وزارتوں اور محکموں کے ساتھ ساتھ 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جھانکیوں کو پیش کیا جائے گا جس میں ہر جھانکی کی ایک منفرد تھیم ہوگی۔ اس سال یوم جمہوریہ پریڈ کا ایک منفرد فیچر فوج کی تینوں شاخوں کی ایک جھانکی ہے، جو Shashakt اور سرکشت بھارت کے موضوع کے ساتھ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لے گی۔

آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے Integrated Defence Staff Air Commodor منیش سبھروال نے بتایا کہ جھانکی میں قومی سلامتی اور تیاریوں میں مہارت کو یقینی بناتے ہوئے مسلح فورسز کے درمیان اتحاد اور تال میل کی نمائش کی جائے گی۔

S/B Manish Sabharwal

اس دوران پہلی مرتبہ یومِ جمہوریہ کی جھانکی میں بھارت کے محکمہ موسمیات IMD کی جھانکنی کو بھی پیش کیا جائے گا۔

آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت میں ارضیاتی سائنس کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر ایس روی چندرن نے بتایا کہ IMD کے لیے اپنی مالامال تاریخ اور 150 سال پرانی وراثت کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا ایک فخریہ لمحہ ہے۔

S/B M Ravi Chandran

دوسری جھانکیوں میں ثقافت کی وزارت کی جھانکی بھی ہوگی جس میں بھارت کی ثقافتی گوناگونیت کو پیش کیا جائے گا۔ جسے وزیراعظم نریندر مودی کے منتر وراثت بھی اور وکاس سے تحریک حاصل ہوئی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں