ملک کی شمالی ریاستوں میں شدید سردی کے حالات جاری ہیں۔ جموں وکشمیر میں سرد لہر آج بھی جاری ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے IMD نے اگلے 24 گھنٹے کے دوران جموں ڈویژن کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے، بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ موسمیات کے محکمے کے مطابق جموں ڈویژن کے میدانی علاقوں میں آج بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران جموں اور کشمیر ڈویژن کے بالائی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے 12 سے 14 جنوری تک خشک موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر دن کے اوقات میں سفر کریں اور سڑک لین کے ضابطے کی پیروری کریں۔ اس دوران جموں -سری نگر قومی شاہراہ پر، گاڑیوں کی آمد ورفت جاری ہے۔×
Site Admin | January 11, 2025 4:43 PM