September 25, 2024 10:07 PM

printer

ملک کی بے روزگاری کی شرح میں، گزشتہ برس کے مقابلے، خاطر خواہ کمی درج کی گئی ہے: اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل در آمد کی وزارت

اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل در آمد کی وزارت کی جانب سے معینہ وقفے سے جاری افرادی قوت سے متعلق تازہ ترین سالانہ سروے کے مطابق، ملک کی بے روزگاری کی شرح میں، گزشتہ برس کے مقابلے، خاطر خواہ کمی درج کی گئی ہے، جبکہ ہریانہ جیسی ریاستوں نے نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2023-24 میں بے روزگاری کی قومی اوسط شرح کم ہوکر 3 اعشاریہ دو فیصد ہوگئی ہے، جو گزشتہ برس 2022-23 میں 5 اعشاریہ ایک فیصد تھی۔ رپورٹ میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ہریانہ، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بے روزگاری کی شرحوں میں سب سے زیادہ کمی درج کی گئی ہے۔ ہریانہ میں بے روزگاری کی شرح میں سب سے تیزی سے کمی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

وہاں 2022-23 میں یہ شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد تھی جو 2023-24 میں قابل ذکر کمی کے ساتھ 3 اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی ہے۔

بے روزگاری کی شرح میں کمی کے لحاظ سے تمل ناڈو، دوسرے مقام پر ہے، جبکہ چھتیس گڑھ تیسرے اور    مدھیہ پردیش چوتھے نمبر پر ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں