August 13, 2024 9:50 PM

printer

ملک کی اب تک سب سے بڑی، کثیر ملکی فوجی مشق ”ترنگ شکتی“ کے دوران، ملک میں ہی تیار کیے گیے،

ملک کی اب تک سب سے بڑی، کثیر ملکی فوجی مشق ”ترنگ شکتی“ کے دوران، ملک میں ہی تیار کیے گیے، ہلکے جنگی طیارے Tejas نے، دنیا کے کچھ جدید ترین جنگی جیٹ طیاروں کے ساتھ ساتھ اپنے کرتب دکھائے۔ اِن جنگی طیاروں میں رفال اور یورو فائٹر ٹائیفون بھی شامل ہیں۔
یہ تقریب، تمل ناڈو میں Sulur فضائی ٹھکانے پر منعقد کی گئی، جس میں Tejas نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی، جس کیلئے فوج کی سرکردہ شخصیتوں نے اِس طیارے کی تعریف کی۔ اِن شخصیتوں میں فرانس، جرمنی اور اسپین کی فضائیہ کے سربراہان بھی شامل ہیں۔ اِن فوجی مشقوں کے حصے کے طور پر، جن میں گیارہ ملک شامل ہیں، Tejas نے اپنے حیرت انگیز کرتب دکھائے۔
جرمنی کی فضائیہ Ingo Gerhart کے سربراہ اور فرانس کے اُن کے ہم منصب نے آج Tejas میں فضائی سفر کیا اور اِس کی صلاحیتوں کو سراہا۔
Tejas کو ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ نے تیار کیا ہے، جس میں جدید ترین خاصیتیں موجود ہیں۔ یہ طیارہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر حملے اور دفاع، دونوں طرح کی کار کردگی انجام دینے کا اہل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں