August 14, 2024 10:08 PM

printer

ملک کل اپنا یومِ آزادی منانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل دلّی کے تاریخی لال قلعے سے 78 واں یومِ آزادی منانے میں ملک کی قیادت کریں گے۔ وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور مشہور یاد گاری عمارت کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔ اِس سال کے یومِ آزادی کا موضوع ہے، ”وِکسِت بھارت @ 2047“۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یومِ آزادی کی تقریبات 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کی حکومت کی کوششوں کو نئے سرے سے آگے بڑھانے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گی۔ قومی جوش و جذبے سے بھرپور اِس تقریب میں جَن بھاگیداری کو بڑھانے کے جذبے کے ساتھ لال قلعہ میں یومِ آزادی کی تقریبات دیکھنے کیلئے تقریباً چھ ہزار خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اِن افراد، جن کی درجہ بندی نوجوانوں، قبائلی برادری، کسانوں، خواتین اور دیگر خصوصی مہمانوں کے طور پر کی گئی ہے، نے مختلف سرکاری اسکیموں اور اقدامات کی مدد سے زندگی کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے بھارتی دستے کو بھی تقریبات میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ روایتی پوشاک میں ملبوس مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً دو ہزار لوگوں کو بھی اِس عظیم الشان تقریب کا مشاہدہ کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ MyGov اور آکاشوانی کے اشتراک سے وزارتِ دفاع کے ذریعے منعقد کئے گئے مختلف آن لائن مقابلوں کے تین ہزار فاتحین بھی اِس جشن کا حصہ ہوں گے۔

ملک بھر کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے دو ہزار کیڈٹس لڑکے اور لڑکیاں، اس تقریب میں شرکت کریں گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں