ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 26, 2024 9:22 PM

printer

ملک نے آج 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

ملک آج 2008 میں 26 نومبر کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے شہداء کو یاد کر رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اِن حملوں میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک اپنے اُن بہادر حفاظتی اہلکاروں کا ممنون ہے اور انہیں سلام پیش کرتا ہے، جنہوں نے ہم وطنوں کے تحفظ کی خاطر عظیم قربانی دی۔
چھبیس/گیارہ کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے مہلوکین کے تئیں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ دن اِس بات کو ایک مرتبہ پھر دوہرانے کا بھی ہے کہ بھارت، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلسل پُرعزم ہے خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ ممبئی میں مہاراشٹر کے گورنر CP رادھا کرشنن نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزراء اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کے ہمراہ چھبیس/ گیارہ کے 16 برس مکمل ہونے کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چھبیس/گیارہ کے حملوں کے دوران پاکستان میں قائم لشکر طیبہ کے 10 دہشت گردوں نے شہر کے مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جن میں 166 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ ممبئی کے اِن بزدلانہ حملوں کو کئی برس گزر چکے ہیں اور بھارت کی جانب سے کئی مرتبہ ڈوزیئر دیئے جانے کے باوجود پاکستان نے ابھی تک اِس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور نہ ہی اِس معاملے کے اصل ملزم کو سزا ہو پائی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں