محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج کہا ہے کہ ملک میں نوکریوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور موجودہ حکومت کے پالیسی اقدامات کے سبب ملک میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر تین اعشاریہ دو فیصد ہوگئی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران لوک سبھا میں ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برسوں میں بے روزگاری کی شرح تین فیصد سے نیچے آجائے گی۔ اس سال کے مرکزی بجٹ کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ وزیراعظم کے پیکیج سے پانچ سال کی مدت میں چار کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار اور ہنرمندی کے امکانات فراہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اِس نشانے کو حاصل کرنے کیلئے دو لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
Site Admin | July 29, 2024 2:56 PM