دیوالی آنے کے ساتھ، تہوار کا جذبہ پورے ملک میں چھایا ہوا ہے۔ اترپردیش میں آج شام رام کی Paidi سمیت ایودھیا کے سریو دریا کے 55 گھاٹوں پر ایک عظیم الشان دیپ اُتسو منعقد کیا گیا۔ رام مندر کی پران پرتشٹھا تقریب کے بعد ایودھیا میں یہ پہلی دیپ اُتسو تقریب ہے۔ اترپردیش حکومت نے دیپ اُتسو کے موقع پر 25 لاکھ 12 ہزار سے زیادہ دِیے روشن کرکے ساتواں Guinness عالمی ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ اس سال ایک اور عالمی ریکارڈ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں سریو کے گھاٹوں پر ایک ہزار ایک سو Batuks نے ایک ساتھ مل کر سب سے بڑی آرتی کی۔
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مختلف دیگر کابینی وزراء اور بڑی تعداد میں سادھو سنتوں نے اِس تقریب میں شرکت کی۔
آکاشوانی کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر گیجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ بھارت کے تئیں دنیا کا نظریہ تبدیل ہوا ہے۔ جس رفتار سے ملک ترقی کر رہا ہے، پوری دنیا، بھارت کی جانب دیکھ رہی ہے۔ آج دنیا بھر میں بھارت کی معلومات، روایات، یوگا، آیوروید اور ثقافت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ بھگوان شری رام کے مندر کے قیام کے بعد بھارت کا مستقبل ایک مرتبہ پھر روشن ہوا ہے۔ آج دیپ اُتسو کا دن اِس بات کا عہد کرنے کا ہے کہ ہم ملک کو دنیا بھر میں سب سے طاقتور، خوشحال اور باصلاحیت بنائیں گے۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ایودھیا کیلئے یہ سال خصوصیت اور روحانیت کا حامل رہا کیونکہ اِس سال 22 جنوری کو نئے تعمیر کیے گئے مندر میں بھگوان رام کی واپسی سے 500 سال کا انتظار ختم ہوا۔
یہ لمحہ اُن سب کو یاد کرنے کا ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی رام جنم بھومی تحریک کیلئے وقف کر دی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈبل انجن کی یہ سرکار، محض وعدے نہیں کرتی بلکہ انہیں پورا بھی کرتی ہے۔ حکومت نے ایودھیا سے متعلق 2017 کے بعد کیے گئے ہر وعدے کو پورا کیا ہے۔ آج ایودھیا کی تبدیل ہوئی نئی شبیہ، عالمی توجہ کا مرکز ہے۔ ایودھیا میں 31 ہزار کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام یا تو مکمل ہوچکا ہے یا جاری ہے۔ ایودھیا آج جگمگا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر گیجیندر شیخاوت نے شری رام مندر میں پوجا ارچنا کی اور Saryu آرتی میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر ایک عظیم الشان ڈرون اور لیزر شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مغربی بنگال میں کَل کالی پوجا اور دیوالی ہے۔ لوگ دیوالی کے تہوار کیلئے آخری لمحے کی خریداری میں مصروف ہیں۔ ایک رپورٹ…
دلّی میں بڑے اسپتال دیوالی کے دوران جلنے کے معاملوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور صفدرجنگ اسپتالوں نے پٹاخوں کی وجہ سے جلنے والے مریضوں کیلئے بستر مختص کئے ہیں۔
ایمس کے Burns اور پلاسٹک سرجری محکمے کے سربراہ ڈاکٹر منیش سنگھل نے آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کے مریضوں کیلئے تقریباً 25 فیصد بستر Reserved ہیں۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے دیوالی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
بھارتی ریلویز دیوالی اور چھَٹ پوجا تہواروں کے سیزن کے دوران مسافروں کی بھیڑ سے نمٹنے کیلئے 7 ہزار 296 خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہی ہے۔
تہواروں کے سیزن کے دوران مسافروں کی بھاری تعداد سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے ریلوے نے بھیڑ بھاڑ کے بہتر بندوبست کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں اور دلّی کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو بغیر رکاوٹ خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے، ڈویژنل ریلوے منیجرSukhwinder سنگھ نے دلّی کے بڑے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت کے بارے میں بتایا۔