بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا ہے کہ ملک میں 2 اہم بندر گاہیں تیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بندرگاہیں گریٹر نکوبار جزائر کے Galathea خلیج اور مہاراشٹر کے Vadhavan میں بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن پروجیکٹوں پر کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی بھارت سرکار کے دائرہئ اختیار میں مجموعی طور پر ملک میں 14 اہم بندرگاہیں ہوں گی۔
جناب سونووال، مودی سرکار کی تیسری مدت کے پہلے 100 دن کے دوران اپنی وزارت کی کامیابیوں پر میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔ x