حال ہی میں بیرون ملک کا سفر کرنے والے ایک نوجوان شخص کی شناخت Mpox کے مشتبہ مریض کے طور پر کی گئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مشتبہ مریض کو ایک مخصوص اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور اس کے Mpoxسے متاثر ہونے کی تصدیق کیلئے نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ مریض کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اس شخص کی دیکھ بھال Mpoxکیلئے مقررہ ضابطوں کے تحت کی جا رہی ہے اور اس کے رابطے میں آنے والے افراد کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے تاکہ ملک کے اندر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔ وزارت نے یقین دلایا ہے کہ ملک اس طرح کے سفر سے وابستہ معاملے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور ملک کے پاس اس کے بندوبست نیز کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مستحکم انتظامات ہیں۔