August 20, 2024 9:37 PM

printer

ملک میں انٹرنیٹ subscribers کی تعداد 95 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے

حکومت نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں سات اعشاریہ تین کروڑ انٹرنیٹ Subscribers اور سات اعشاریہ سات کروڑ براڈ بینڈ Subscribers کا اضافہ ہوا ہے۔ مواصلات کی وزارت نے بتایا ہے کہ اس مدت کے دوران ملک میں تین کروڑ ٹیلیفون Subscribers کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد ایک ارب 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ Subscribersکی مجموعی تعداد تقریباً 88 کروڑ سے بڑھ کر 95 اعشاریہ 4 کروڑ ہوگئی، جبکہ براڈ بینڈ Subscribersکی تعداد 84 اعشاریہ 6 سے بڑھ کر 92 اعشاریہ 4 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح مالی سال 2023-24 کے دوران بھارت کے ٹیلی کام شعبے میں قابل ذکر ترقی ہوئی۔
ٹرائی نے کہا ہے کہ مجموعی آمدنی بھی سال 2022-23 میں تقریباً دو لاکھ 50 ہزار کروڑ سے بڑھ کر سال 2023-24 میں تقریباً دو لاکھ 70 ہزار 500 کروڑ روپے ہوگئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں