ملک میں اس سال خریف کی فصل کی بوائی میں نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ ابھی تک مجموعی طور پر ایک ہزار 92 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے پر بوائی کی جاچکی ہے۔ گذشتہ سال اِسی مدت کے دوران خریف کے موسم میں ایک ہزار 69 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بوائی کی گئی تھی۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے آج تک خریف کی فصلوں کے تحت احاطہ کردہ علاقے سے متعلق پیشرفت کی رپورٹ جاری کی ہے۔ دھان کی بوائی 409 اعشاریہ پانچ صفر لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے پر کی جاچکی ہے، جوکہ پچھلے سال اِسی مدت کے دوران تقریباً 393 اعشاریہ پانچ سات لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر کی گئی تھی۔ دالوں کی کاشت، 117 لاکھ ہیکٹیئر رقبے کے مقابلے میں بڑھ کر 126 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ موٹے اناج کی بوائی 189 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر کی گئی ہے، جبکہ تلہن کی بوائی 193 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر کی جاچکی ہے۔ گنے کی بوائی کا رقبہ 57 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ ہوچکا ہے۔
Site Admin | September 9, 2024 9:16 PM