August 28, 2024 9:54 AM

printer

ملک میں اس سال خریف کی فصل کی بوائی میں خاطر خواہ پیش رفت درج کی گئی ہے۔

ملک میں اس سال خریف کی فصل کی بوائی میں خاطر خواہ پیش رفت درج کی گئی ہے۔ اب تک ایک ہزار 65 لاکھ ہیکٹیئرز سے زیادہ رقبے میں بوائی کی جاچکی ہے۔ جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران، خریف کے تحت تقریباً ایک ہزار 44 لاکھ ہیکٹیئرز رقبے میں بوائی کی گئی تھی۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے کل خریف کی فصلوں کے تحت بوائی کے رقبے میں ہوئے اضافے کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

دھان کی بوائی والا رقبہ 394 لاکھ ہیکٹیئرز سے زیادہ ہوگیا ہے۔ جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران یہ 378 لاکھ ہیکٹیئرز سے زیادہ تھا۔ دالوں کی بوائی کا رقبہ بھی 115 لاکھ ہیکٹیئرز سے بڑھ کر 122 لاکھ ہیکٹیئرز تک پہنچ گیا ہے۔

موٹے اناج کی بوائی 185 اعشاریہ پانچ ایک لاکھ ہیکٹیئرز، جبکہ تلہن 188 اعشاریہ تین سات لاکھ ہیکٹیئرز رقبے میں کئی گئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں