August 28, 2024 9:55 AM

printer

ملک میں اس سال اب تک کوئلے کی مجموعی پیداوار میں 7 اعشاریہ ایک دو فیصد کا خاطر خواہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ملک میں اس سال اب تک کوئلے کی مجموعی پیداوار میں 7 اعشاریہ ایک دو فیصد کا خاطر خواہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کوئلے کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مالی سال میں 25 اگست تک کوئلے کی مجموعی پیداوار بڑھ کر 370  ملین ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران کوئلے کی پیداوار 346 ملین ٹن درج کی گئی تھی۔ کوئلے کی مجموعی سپلائی میں بھی قابلِ ذکر اضافہ درج کیا گیا ہے، جو 397 ملین ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ اِس سے گزشتہ سال کے مقابلے پانچ اعشاریہ چار آٹھ فیصد کے قابل ستائش اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں