ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ملک میں آئین کو اختیار کئے جانے کے 75 ویں سال کی شروعات کے موقع پر آج لوک سبھا میں دو روزہ بحث کا آغاز ہوگا۔

ملک میں آئین کو اختیار کئے جانے کے 75 ویں سال کی شروعات کے موقع پر آج لوک سبھا میں دو روزہ بحث کا آغاز ہوگا۔ لوک سبھا کے درج کردہ ایجنڈے کے مطابق بھارت کے آئین کے اپنائے جانے کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ خصوصی بحث ہوگی۔ بحث کا آغاز وقفہ سوالات کے بعد کیا جائے گا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لوک سبھا میں بحث کا آغاز کریں گے۔ امید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اس دو روزہ بحث کا لوک سبھا میں جواب دیں گے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V-C Akhila

دو روزہ بحث کے آغاز سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک اہم میٹنگ کی تھی، جس میں دیگر کے علاوہ جناب  راجناتھ سنگھ، امت شاہ اور BJP کے صدر جے پی نڈا نے شرکت کی تھی۔ اپوزیشن کے ساتھ معاہدے کے مطابق BJP کی قیادت والی NDA حکومت نے لوک سبھا میں 13 اور 14 دسمبر کو اور راجیہ سبھا میں 16 اور 17 دسمبر کو آئین پر بحث سے اتفاق کیا ہے۔ 26 نومبر 1949 کو بھارتی آئین ساز اسمبلی نے باضابطہ طور پر آئین کو اختیار کیا تھا اور 26 جنوری 1950 کو اس کا نفاذ ہوا تھا، جس کے بعد بھارت ایک خود مختار جمہوری ملک بنا۔2015 میں مودی حکومت نے، 1949 میں بھارتی آئین کو اختیار کئے جانے کو اعزاز بخشنے کی خاطر باضابطہ طور پر 26 نومبر کو سموِدھان دیوس منانے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں