ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 7, 2024 2:36 PM

printer

ملک ماہرتعلیم گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کررہا ہے

ملک آج سرکردہ شاعر، مصنف، عظیم مفکر، سماجی مصلح اور ماہرتعلیم گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کررہا ہے۔ نوبل انعام یافتہ اور بھارت کے قومی ترانے کے مصنف کو یاد کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ گرودیو نے اپنی تخلیقات سے نہ صرف اپنی ثقافت، روایات اور بیداری کے تئیں معاشرے کو تحریک دی تھی، بلکہ ہم وطنوں میں خودداری کا جذبہ پیدا کرکے آزادی کی تحریک کو نئی توانائی بھی فراہم کی تھی۔ جناب امت شاہ نے کہاکہ ٹیگور نے وشوبھارتی یونیورسٹی قائم کرکے پوری دنیا کو بھارتی فلسفے سے روشناس کرایا۔ کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظامِ تقسیم کے وزیر پرہلاد جوشی نے بھی ممتاز شاعر کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں