بھارت کی جدت طرازی اور تکنیکی مہارت کے حصول میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہوئے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2024 کا آج باضابطہ طور پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی IIT، جموں میں آغاز ہوا۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس باوقار قومی پروگرام کا گرینڈ فِنالے اختراع کاروں، مفکرین اور تبدیلی لانے والوں کی متحرک برادری کو ایک ساتھ لے کر آیا ہے اور جو ملک کے مستقبل کو تشکیل دینے کیلئے اہم افکار و نظریات فراہم کرنے کیلئے ایک اسٹیج فراہم کرتا ہے۔ ’سرِیجن کی شکتی، نواچار کا آدھار‘ یعنی تخلیق کی طاقت، اختراع کی بنیاد‘ کے موضوع کے تحت منعقدہ اِس ہیکاتھون کا مقصد نوجوان ذہنوں کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا اور انہیں حقیقی دنیا کے چیلنجوں کیلئے اختراعی حل فراہم کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ x
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ہاتھوں عظیم الشان گرینڈ فِنالے کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کے بعد سے کشمیر کے سرینگر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں آج صبح سے دو روزہ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کے ساتویں ایڈیشن کا گرینڈ فِنالے جاری ہے۔
ملک بھر کے 51 مراکز میں دو روزہ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اِن میں لکھنؤ، غازی آباد اور میرٹھ کا ایک ایک مرکز اور گوتم بدھ نگر کے دو مراکز بھی شامل ہیں۔ لکھنؤ میں انٹیگرل یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنے والے آل انڈیا ٹیکنیکل ایجوکیشن کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر B.M تیواری نے کہا کہ اِس ہیکاتھون کا مقصد ملک کو ہر شعبے میں خود کفیل بنانا ہے۔
میرٹھ میں واقع Shobhit یونویرسٹی میں ہیکاتھون میں شرکت کرنے کیلئے پُنے سے آئے ہوئے ہرشِت نے کہا کہ وہ اس پروگرام میں حصہ لے کر بے حد خوش ہیں۔