نو روزہ نوراتری کا تہوار آج صبح ملک بھرکے مندروں میں آرتی کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔ نوراتری کا تہوار، دیوی دُرگا اور اُن کے 9 اوتاروں سے منسوب ہے۔ نوراتری کا اختتام رام نومی پر ہوتا ہے، جو بھگوان رام کی پیدائش کی علامت ہے۔ یہ تہوار بھارت بھر میں زبردست جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اِس دوران دیوی دُرگا کے مختلف روپ کی پوجا کی جاتی ہے۔
آکاشوانی کا آرادھنا یو ٹیوب چینل نوراتری کے دوران 30 مارچ سے 6 اپریل تک خصوصی پروگراموں کا نشریہ پیش کرے گا۔
اِس دوران دیوی دُرگا سے تعلق رکھنے والے پوِتر مقامات کے بارے میں سامعین کو معلومات فراہم کرنے کے لیے آرادھنا یوٹیوب چینل پر ملک بھر کے شکتی پیٹھوں کے بارے میں خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔x