ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 31, 2024 2:22 PM

printer

ملک بھر کے عوام نئے سال 2025 کے خیر مقدم کیلئے پُرجوش ہیں۔ پولیس نے پُرامن تقریبات کے انعقاد کیلئے سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کیا ہے

دلّی پولیس نے قومی راجدھانی میں نئے سال کی تقریبات کے دوران لوگوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے وافر انتظامات کئے ہیں۔ 

دلّی ٹریفک پولیس کے ایڈیشنل کمشنر دِنیش کمار گپتا نے کہا ہے کہ کناٹ پلیس کے علاقے میں نئے سال کی تقریبات ختم ہونے تک رات 8 بجے سے سبھی پرائیویٹ اور سرکاری گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اِن تقریبات کے پیش نظر نئی دلّی، انڈیا گیٹ اور اُس کے آس پاس کی جگہوں پر پولیس وافر طریقے سے موجود رہے گی۔ اسی دوران دلّی میٹرو ریل کارپوریشن نے کہا ہے کہ نئے سال سے قبل شام، لوگوں کی حفاظت کیلئے، راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے رات 9 بجے سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تاہم، آج راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے آخری ٹرین کی روانگی سے پہلے تک مسافروں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ اِس کے علاوہ شام آٹھ بجے کے بعد سے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پہنچنے کے لیے ڈی ایم آر سی موبائل ایپ کے ذریعہ بھی کیو آر ٹکٹس حاصل نہیں کیے جاسکیں گے۔ اِس کے علاوہ میٹرو کے تمام تر نیٹ ورک پر ٹرین ٹائم ٹیبل کے حساب سے چلیں گی۔

جیسا کہ آج شام سے نئے سال کی تقریبات شروع ہونے والی ہیں، ممبئی اور نوی ممبئی پولیس بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے پرامن طریقے سے مکمل ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔ نوی ممبئی کے پولیس کمشنر ملند بھامرے نے کہا کہ ہرشہری کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا اور لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نئے سال کے جشن کے دوران پوری ذمہ داری اور احتیاط سے کام لیں۔انھوں نے کہا کہ 15 ہزار اہلکاروں کو خصوصی یونٹس کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے، جس میں شراب پی کر گاڑی چلانے سمیت خواتین کے خلاف جرائم، امن وقانون اور ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں