پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں ’جَن جاتی سانسکرِتِک سماگم 2025‘ کے تحت جن جاتیہ یووا کنبھ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یووا کنبھ میں ملک بھر سے 8 ہزار سے زیادہ قبائلی نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ پانچ روزہ تقریب کے دوران ہر کوئی قبائلی ثقافت اور روایات کے تحفظ کی خاطر عہد لے گا۔ قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت دُرگا داس بھی اِس موقع پر موجود ہیں۔ 13 جنوری کو شروع ہوئے مہا کنبھ میں اب تک تریوینی سنگم پر 39 کروڑ سے زیادہ عقیدتمند پوِتر ڈُبکی لگا چکے ہیں۔ x
Site Admin | February 6, 2025 3:03 PM
ملک بھر کے آٹھ ہزار سے زیادہ قبائلی نوجوان آج پریاگ راج کے مہاکنبھ میں ’جَن جاتیہ یووا کنبھ‘ میں حصہ لے رہے ہیں۔
