کابینہ نے ملک بھر میں 85 نئے کیندر ودیالیہ KVs کھولنے اور کرناٹک کے شیوماگا میں موجودہ کیندر ودیالیہ کو توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس میں تمام کلاسوں میں دو اضافی سیکشن بڑھائے جائیں گے۔ اس کیلئے پانچ ہزار 872 اعشاریہ صفر آٹھ کروڑ روپئے کی مجموعی تخمینی رقم کی ضرورت ہے۔ آج شام نئی دلّی میں کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اِن نئے KVs کے کھلنے سے تقریباً 82 ہزار 560 طالب علموں کو ملک بھر میں کفایتی، اعلیٰ معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ اس فیصلے سے پانچ ہزار 388 مستقل عہدے وضع ہوں گے۔ اس وقت ایک ہزار 256 فعال KVs ہیں جن میں ماسکو، کٹھمنڈو اور تہران میں بیرونِ ملک تین KVs شامل ہیں۔ اِن KVs میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 56 ہزار طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے یہ اعلان بھی کیا کہ نوودیہ ودیالیہ اسکیم کے تحت ملک کے غیر احاطہ شدہ ضلعوں میں 28 نئے نوودیہ ودیالیہ کھولے جائیں گے۔ اس سے 15 ہزار 680 طلباء کو فائدہ ہوگا اور ایک ہزار 316 مستقل عہدے وضع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ 28 این ویز قائم کرنے کیلئے مجموعی طور پر مختص رقم دو ہزار 359 اعشاریہ آٹھ دو کروڑ روپئے کی ضرورت ہے۔ ملک بھر میں منظور شدہ 661 این ویز ہیں جن میں سے 653 این ویز فعال ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ تمام KVs اور NVs کو ”پی ایم شری اسکول“ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جو کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ اور دیگر کیلئے مثالی اسکولوں کے طور پر عکاسی کرتے ہیں۔
Site Admin | December 6, 2024 9:44 PM