August 13, 2024 2:39 PM

printer

ملک بھر میں ’ہرگھرترنگا‘ ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے نئی دلی میں ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

آئندہ جمعرات کو منعقد ہونے والی یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے حصے کے طور پر ملک بھر میں ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ شہریوں میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے، اِس مہینے کی 15 تاریخ تک یہ مہم منعقد کی جارہی ہے۔ اس مہم کے تحت حکومت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں پر ترنگا پھہرائیں اور ترنگے کے ساتھ سیلفی لے کر، اِسے ہر گھر ترنگا ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کریں۔ نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے آج صبح نئی دلّی کے بھارت منڈپم سے ’ہر گھر ترنگا‘ بائک ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، رام موہن نائیڈو Kinjarapu، کرن Rijiju اور منسُکھ مانڈویہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ ریلی میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب دھنکڑ نے کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز لوگوں میں یومِ آزادی کے موقع پر اپنے گھروں پر قومی پرچم پھہرانے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب ایک مہم کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اس کے تحت اب ہزاروں لوگوں نے اپنے گھروں پر ترنگا پرچم لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم ملک کی آزادی، وقار اور وکست بھارت کے تئیں عہد کی عکاس ہے۔ وزیر ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ترنگا ملک کا فخر ہے، جو ملک کے عوام کو ایک دھاگے میں باندھتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں