August 26, 2024 9:52 PM

printer

ملک بھر میں تمام مندر کرشن جنم اشٹمی منانے کیلئے تیار ہیں۔ عقیدتمند پوجا اَرچنا کیلئے بڑی تعداد میں مندروں میں جمع ہو رہے ہیں

بھگوان کرشن کی پیدائش، جنم اشٹمی آج پورے ملک میں نہایت عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اترپردیش میں Braj کے پورے علاقے میں مندروں اور گھروں کو رنگارنگ جھانکیوں کے ساتھ سجایا گیا ہے۔
شری کرشن کی پیدائش جنم اشٹمی، اترپردیش میں نہایت عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ دیر رات ریاست بھر کے مندروں اور گھروں میں بھگوان کرشن کی رسمی پیدائش کا رسم و رواج کے مطابق اہتمام کیا جائے گا۔ بھگوان کرشن کی جائے پیدائش، متھرا میں کَل سے عقیدتمند کرشن جنم بھومی کی پوجا کررہے ہیں اور Braj علاقے کے تمام مندروں میں ”ہاتھی گھوڑا پالکی، جے کنہیا لال کی“ کا جاپ کر رہے ہیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں عقیدتمند متھرا اور ورندا وِن کے بانکے بہاری، Dwarkadhish، پریم اور ISKCON مندروں میں جا رہے ہیں۔ ریاست کے تمام کرشن مندروں میں پوجا کی جارہی ہے، جن میں وارانسی کے Aadi Keshav مندر اور قدیم Baldau اور ہمیر پور کا رادھا کرشن مندر شامل ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے سبھی لوگوں کو اس موقع پر مبادکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں