ملک آج بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 134ویں جینتی پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں بہت سی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزراء، پارلیمانی اراکین اور دیگر معزز شخصیات آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس کامپلیکس میں بابا صاحب کے مجسمے پر اُنہیں گلہائے عقیدت نذر کریں گی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ بابا صاحب نے شدید مشکلات کے باوجود اپنی ایک شناخت قائم کی اور اپنی بے مثال حصولیابیوں سے دنیا بھر میں عزّت و احترام حاصل کیا۔×
Site Admin | April 14, 2025 10:23 AM | ّAmbedkar Jayanti
ملک اپنے آئین کے معمار، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو آج اُن کے 134 ویں یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔
